ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سرمایہ کاروں کے مفاد کیلئے کمپنیاں بحران کا شکار ہوں گی:سونیا گاندھی

سرمایہ کاروں کے مفاد کیلئے کمپنیاں بحران کا شکار ہوں گی:سونیا گاندھی

Wed, 03 Jul 2019 11:29:03    S.O. News Service

نئی دہلی،3؍جولائی (یواین آئی) ترقی پسند اتحاد (یوپی اے) کی صدر سونیا گاندھی نے لوک سبھا میں پیر کو رائے بریلی کی ریل کوچ فیکٹری کمپنی کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے حکومت پر مخصوص سرمایہ کاروں کو فائدہ پہنچانے کے لئے پپلک کمپنیوں کو بحران میں ڈالنے کا الزام عائد کیا-وقفہ صفر میں یہ مسئلہ اٹھاتے ہوئے سونیا گاندھی نے کہا کہ حکومت نے ریلوے کی 6پیداواری یونٹس کی نجکاری کا فیصلہ کیا ہے - اس میں رائے بریلی کی ماڈرن ریل کوچ فیکٹری بھی شامل ہے - انہوں نے کہاکہ کمپنی کاری نجکاری کا آغاز ہوتا ہے - یہ ملک کی اہم املاک کوکوڑیوں کے بھاو پرائیوٹ کمپنیوں کو فروخت کرنے کا آغاز ہے - ہزاروں لوگ بے روزگار ہو جاتے ہیں - یو پی اے سربراہ نے کہا کہ رائے بریلی کی ریل کوچ فیکٹری ہندوستان ریل کا سب سے زیادہ ماڈرن کارخا نہ ہے جہاں سب سے سستے اور اچھے کوچ بنتے ہیں - وہاں گنجائش سے زیادہ پیداوار ہو رہی ہے - کمپنی کاری سے دو ہزار سے زیادہ مزدوروں، ملازمین اور ان کے کنبوں کا مستقبل بحران میں ہے - سونیاگاندھی نے کہا کہ یہ سمجھنا مشکل ہے کہ حکومت کیوں نجکاری کرنا چاہتی ہے - انہوں نے کہاکہ کچھ خاص سرمایہ کاروں کو فائدہ پہنچانے کے لئے پبلک کمپنیوں کو خطرے میں ڈالا جا رہا ہے - ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ اور بی ایس این ایل کے ساتھ کیا ہوا یہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے - انہوں نے الزام لگایا کہ ریل کمپنیوں کی کمپنی کاری کو حکومت نے گہرا راز بنا کر رکھا - یہ فیصلہ کرنے سے پہلے مزدور یونین اور مزدوروں کو بھی اعتماد میں نہیں لیا گیا - انہوں نے ریل بجٹ کو عام بجٹ میں شامل کر نے پر بھی سوال اٹھایا اور کہا کہ ان تمام معاملات کی پارلیمانی جانچ کی جانی چاہئے-


Share: